کراچی(پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (این این آئی)نے طلبا کے عالمی دن کے موقع پر چین کے لیے پروازوں پر 80 کلو گرام بیگیج الائونس کے ساتھ طلبا کو 20 فیصد خصوصی رعایت کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی پرچم بردار کمپنی فی الحال ہر اتوار کو اسلام آباد تا بیجنگ اور بیجنگ سے اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار پرواز چلا رہی ہے۔
ڈسکائونٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک طالبعلم علی عمران نے کہا، پاکستانی طلبا کی ایک بڑی تعداد پورے چین میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، اور وہ آئندہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا دونوں ممالک کے درمیان اپنے سفر کے دوران سامان الانس میں اضافے سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں