محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تاہم شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ کے مطابقہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے دوران ملک میں خشک موسم برقرار رہے گا اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں سموگ اور دھند کی یلغار جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close