مطالبات تسلیم کرو ورنہ۔۔۔۔ صوبائی افسران نے لمبی چھٹی پر جانے کی دھمکی دے دی

پشاور (پی این آئی) پانچ مطالبات کے پورے نہ ہونے پر صوبہ خیبر پختونخوا میں پروونشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کے ملازمین نے لمبی چھٹی پر جانے کی دھمکی دے دی ہے۔۔۔۔۔ عرب نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پروونشل مینجمنٹ سروسز کے تحت بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین نے صوبائی حکومت کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔۔۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروونشل مینجمنٹ سروسز ایسوسی ایشن کے مطابق سب سے پہلے سرکاری محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کی فی الفور واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔۔۔۔

اس کے علاوہ پی ایم ایس افسران نے ایگزیگٹیو الاؤنس کی بحالی اور میرٹ پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھ دیے تاہم 7 دنوں کے اندر اگر یہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو پہلے مرحلے میں ریوینو کورٹ سے بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں سیکریٹریٹ کے پی ایم ایس ملازمین لمبی چھٹی پر چلے جائیں گے۔۔۔۔پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری نعمان وزیر نے اردو نیوز کو بتایا کہ سب سے آخر میں احتجاج کے طور پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران چھٹی پر چلے جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں