لاہور (پی این آئی) لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب کل سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
کل سے سرکاری اور نجی سکولز ، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔ ہفتے کو چھوٹی بڑی مارکیٹوں ، جم ، سینماؤں کو 3 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ ہفتے کے روز نجی دفاتر بھی 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے۔دوسری طرف لاہور کی فضاء میں آلودگی نے صورتحال پھر خطرناک بنا دی، زندہ دلان کا شہر 373 اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے۔ لاہور میں مصنوعی بارش برسانے سے متعلق چند روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں