نواز شریف کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) نواز شریف کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی۔۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے نجی ہسپتال میں ایک گھنٹے تک تفصیلی طبی معائنہ کروایا۔

ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کے دوران میڈیکل ہسٹری بھی دیکھی اور جسمانی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ نوازشریف کا میڈیکل چیک اپ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد وہ جاتی امرا واپس روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں بھی چند روز قبل اپنا معائنہ کروایا تھا جہاں ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کے پینل نے تفصیلی چیک اپ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close