پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کمی کو مذاق قرار دے دیا گیا

لاہور (آئی این پی) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے،حکومت عالمی منڈی سے جتنا سستا تیل خرید رہی ہے اسی تنا سب سے ملک میں قیمتیں کم کر ے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان عوام سے سنگین مذ اق ہے۔

انہو ں نے کہاکہ حکومت عوام کے زخمو ں پر نمک پا شی کی بجائے ایسے فیصلے کرے جس سے عوام خو شحال ہوں ،پیپرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کم از کم 100روپے تک کمی کی جا تی تو پھر شا ید عوام سکھ کا سا نس لیتی مگر 2روپے پیٹرول کی قیمت میں کمی عوام سے سنگین مذا ق ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے فیصلے کوہم مسترد کر تے ہیں اورحکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ عوام سے مذاق کرنے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں وا ضح کمی کا اعلان کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں