گرفتاری کے بعد کیا ہوا؟ شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد میں نے ان لوگوں کی مانی نہ انہوں نے میری مانی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے، اس عمر میں بھی کسی دوست کیخلاف بیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 16 سیٹیں ہیں، 3 انوکھا لاڈلا لے گا، تین چار سیٹیں فضل الرحمان لے گا ، آصف زرداری بھی تاش چھاتی سے لگا کر کھیلتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے اوپر 80 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں، کل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی برانچ میں درخواست دائر کروں گا، اگر میں نے جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو میں نے رضائی لے لی ہے، انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close