قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا نسخہ بتا دیا

سابق کپتان یونس خان نے کہا ہےکہ بابراعظم کو کپتانی اور اپنی بیٹنگ کو الگ الگ زاویے میں ڈھالنا چاہیے تھا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران یونس خان نے اپنی لیڈنگ کوالیٹیز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ورلڈکپ میں کپتانی اتنا بڑا اشو نہیں تھا،جیو نیوزکے مطابق بابراعظم کو کپتانی اور اپنی بیٹنگ کو الگ الگ زاویے میں ڈھالنا چاہے تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ورلڈکپ کا بغور جائزہ لیں تو یہ دیکھیں کہ ہم نے فنش کہاں کیا ہے، اگر ہم بغیر پلاننگ کے پانچویں نمبر پر آسکتے ہیں جہاں دیگر ٹیموں سے پھر بھی قدرے بہتر ہیں اور اگر ہم تھوڑی سی پلاننگ کر لیتے، تھوڑی ٹیوننگ کرلیتے، تھوڑی ایڈجسٹمنٹ کرلیتے تو ہم ٹاپ فور میں فنش کرتے اور سیمی کھیل رہے ہوتے۔ یونس خان نے کہا کہ یہاں جو بڑے پلیئر ہوتے ہیں وہ سیمی فائنل اور فائنل میں بڑی اننگز کھیل جاتے ہیں جیسے 2009 ورلڈکپ میں شاہد آفریدی تھے

موجودہ ورلڈکپ میں فخر زمان نے بیک ٹو بیک 2 میچز میں امیزنگ بیٹنگ کی ان جیسے بڑے کھلاڑیوں کو کہاں استعمال کرنا کیسے کرنا ہے یہ آپ کو آنا چاہیے۔ سابق کپتان نے موجودہ ورلڈکپ میں بھارت کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم بھارت کی بات کریں تو روہت شرما، ویرات کوہلی اور راہول ٹاپ کے بیٹسمین ہیں جو پورے ورلڈکپ میں پرفارم کررہے ہیں، بولنگ میں اسپنرز کے ساتھ فاسٹ بولرز کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی ٹیم ٹاپ پر ہے تو ایسی ہی پلاننگ کی ضرورت ہے.

ٹیم پلاننگ اور ایڈجسٹمنٹ کوئی راکٹ سائنس نہیں کہ اس میں پہاڑ کاٹنا پڑے مشکل کام ان کے لیے ہے جو پلاننگ نہیں کرپاتے، آپ کو پاور پلے کا درست استعمال آنا چاہیے۔ یونس خان نے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آج جو بابر کی کپتانی کی ہر پلیٹ فارم پر باتیں ہورہی ہیں میرے خیال میں یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے، پہلے آپ کو ایک اچھی ٹیم سلیکٹ کرکے فرنٹ سے لیڈ کرنا ہے، آپ مثال بنیں پلیئرز خود ہی آپ کو فالو کریں گے,

دوسری جانب اپنی بیٹنگ کرتے وقت پوری توجہ محض اپنی بیٹنگ پر دیں اور جب کپتانی کا رول ادا کرنا ہے ٹیم کھلانی ہے تو اس وقت اپنی لیڈنگ شپ کوالیٹیز دکھائیں، یہاں یہ نہیں سوچنا کہ آپ کی بیٹنگ کے وقت رنز بنے ہیں یا نہیں، سنچری بنائی ہوئی ہے یا نہیں اس وقت آپ کو اپنا رول کپتانی کا ادا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں