ن لیگ نے باپ کو باپ مان لیا ہے، پیپلز پارٹی نے لفظی وار کر دیا

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے باپ کو باپ مان لیا ہے، کام ہو تو پائوں پڑتے ہیں ورنہ گلے میں پڑ جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم نے ابھی اپنی توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف نہیں کیا، ن لیگ نے جنم ہی پیپلز پارٹی کی دشمنی میں لیا۔

ضیاالحق نے ان کو بنایا ہی اس لئے کہ یہ پیپلز پارٹی سے لڑتے رہے،( ن) لیگ جو بھی رائے قائم کرے ہم اپنی جگہ پر کھڑے ہیں، نوازشریف نے منتشر لشکر کو ایک سیاسی پارٹی میں تبدیل کیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کی پالیسی نہیں بدلی، وہی پالیسی ہے جو ضیاالحق کے دور میں تھی، ان کے چہروں اوردل سے پیپلز پارٹی نہیں ہٹے گی۔ہم نے باپ پارٹی سے کبھی اتحاد نہیں کیا ، ہمیں میاں صاحب کی جیل قبول نہیں ،ہم انہیں جیل میں دیکھنا نہیں چاہتے، آپ جیل سے ضمانت پر باہر گئے تھے، آپ گئے کسی اور حیثیت میں اور آئے کسی اور حیثیت میں ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم کسی بھی پارٹی کے طاقتور ہونے سے پریشان نہیں، ہمیں پتہ ہے ان کی روح میں کونسی روح پڑی ہوئی ہے، ہم سب جانتے ہیں، ہم کبھی ناراض نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں