پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا، سینئر ترین رہنما نے پارٹی چھوڑدی

اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد میں نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں ،

ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میری حمایت کی ہے۔ خاص طور پر این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ میں نے اس حلقے کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ہے جس سے میں منتخب ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں