ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد؟ سینئر رہنما نے حتمی بات بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کبھی انتخابی اتحاد نہیں ہوا اور نہ ہوگا، ہم نہیں چاہتے پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم کی فضا ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن روایتی حریف ہیں، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی رہی ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو سب کو ماضی کو بھلا کر آگے چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے اتحاد ہوتا ہے تو پری الیکشن ہی ہوتا ہے، ملک کو جس حد تک ہوسکے اتفاق رائے پر آنا ہے۔رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مفاہمت ہو سکتی ہے وہ ہو جانی چاہیے، یہ جیت کا مسئلہ نہیں، اگر سب پارٹیاں اکٹھی ہو جائیں تو پھر الیکشن تو نہیں ہوگا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر آصف زرداری نے خیر سگالی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں