ٹوکیو (پی این آئی) جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا ہے۔۔۔رپورٹس کے مطابق جاپان کے موسمیاتی ادارے جے ایم اے کے مطابق Iwo Jima کے قریب بحر الکاہل میں یہ نیا جزیرہ سمندر میں ابھرا ہے۔۔۔جاپانی ادارے نے بتایاہے کہ یہ بے نام جزیرہ زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ ہے۔۔۔تصویر میں ایک دھماکے کے بعد سیاہ راکھ کے بادل کو جزیرے کے اوپر پھیلتے دکھایا گیا ہے۔۔۔بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال سے اس خطے میں آتش فشانی سرگرمی کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔
ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ جزیرہ 30 اکتوبر کو آتش فشاں پھٹنے سے تشکیل پایا۔۔۔ جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرسمندر اس چٹان کے بننے کا عمل کافی عرصے سے جاری تھا اور اب جا کر یہ سطح پر ابھری ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں