علی نواز کی گمشدگی، پی ٹی آئی نے وجہ کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این ائی) پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز کی جبری گمشدگی شرمناک سلسلے کی کڑی ہے۔۔۔۔۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ علی نواز اعوان کو قانونی ضوابط کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔۔۔۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اس لاقانونیت پر نگران حکومت سے جواب طلب کریں۔۔۔۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ قائدین اور کارکنان کی جبری گمشدگی پارٹی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔۔۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ قائدین کے اچانک منظرِعام پر آنے کے بعد بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close