چیئرمین پی ٹی آئی اور بلے کا انتخابی نشان دونوں برقرار، چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرکے پارٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے۔۔۔۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں الیکشن کمیشن سے انٹراپارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق 23 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔۔۔چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کا آرڈر ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کو فری اینڈ فیئر الیکشن مہم کی اجازت دی جائے۔۔۔۔۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے کردار ادا کرے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے گا۔۔۔۔ بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کو دے دیا ہے، کمیشن نے کہا ہے کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کا ہی ہو گا۔۔۔۔۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی چیئرمین مائنس نہیں ہو گا، جو چیئرمین پی ٹی آئی ہیں وہی رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں