جمعہ کے روز بینک بند ہوں گے یا نہیں؟ سٹیٹ بینک نے واضح کر دیا

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن (ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور)، ضلع گوجرانوالہ، ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارروال کے تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک10نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔یاد رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close