وفاقی حکومت نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی اداروں کے سول اور کنٹریکٹ ملازمین کی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا جائے گا، اجرت یا گراس سیلری 32 ہزار روپے ملے گی۔بتایا گیا ہے کہ سول ملازمین کیلئے کم سے کم 32 ہزار روپے تنخواہ بجٹ میں مقرر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close