عمران خان نے جیل میں ملاقات کے دوران وکلا کو نواز شریف سے متعلق کیا کہا؟ وکیل گوہر علی خان کا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، اس بار نواز شریف کی کوشش ہےکہ ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے ہی نہ دیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سمیت متعلقہ اداروں سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن متنازع ہوجائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑھتی دہشت گردی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیب کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں، انتظامات کیے جائیں، آج جیلر کی جانب سے نیب کیس کے نوٹس کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کو پہنچائی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے سلسلے میں خود پیش ہونےکا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close