اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کسی ریاستی ادارے سے لڑنے نہیں جارہی اور سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کے ساتھ آئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔۔۔۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کے اس بیانیے سے پارٹی کی لاتعلقی ظاہر کی ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ بیرسٹر گوہر خان نے یہ بات پیر کی رات جیو نیوز کے ایک پروگرام میں کہی تھی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان حکومت میں کابینہ کے رکن علی محمد خان سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے رؤف حسن کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اور نہ کسی بھی سطح پر قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے کہ سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ اختیار کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں