اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے ہنڈرڈ انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو کہ ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں انویسٹرز نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ بروکرز نے تیزی کا سلسلہ برقرار رہنے کی امید کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے واٹس ایپ سروس کے نام سے ایک شاندار نئی سروس متعارف کرائی ہے تاکہ کیپیٹل مارکیٹ کے صارفین کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں