پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، پرویز خٹک کے حملے جاری

مالا کنڈ (آئی این پی )پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا چیئرمین پی ٹی آئی تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے۔مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، ان کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر ہے، وہ ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی، کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، پی ٹی آئی بتائے 4 سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں،

ہم عوام کو حقوق ان کی دہلیز پر دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا، ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں