دھرتی ماں کے 14 بیٹے قربان ہو گئے

راولپنڈی (آئی این پی)گوادر کے علاقے پسنی اور ماڑا کے قریب دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پرحملے میں 14فوجی جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پسنی سے ماڑا جانے والی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کرحملہ کیا، جس کے نتیجے میں 14جوان شہید ہو گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھنائونے کھیل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close