محکمہ موسمیات نے 5 دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں سردیوں کی آمد آمد، مملکت کے کئی شہروں میں بارشیں ہونے کی پیشن گوئی، جمعہ سے منگل تک کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان، بیشترعلاقوں میں ژالہ باری بھی ہوگی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مکہ ریجن کے متعدد علاقوں میں جمعہ سے منگل تک بارشوں کا قوی امکان ہے۔ بعض مقامات پرسیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ جمعہ سے منگل تک مکہ مکرمہ شہر ، طائف ، جدہ ، جموم ، الکامل ، اضم ، العرضیات ، میسان ، الخرمہ ، تربہ ، رنیہ ، المویہ ، بحرہ ، رابغ ، خلیص ، اللیث اورالقنفذہ میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ شہری دفاع کا مزید کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوسکتا ہے علاوہ ازیں پہاڑی اورمیدانی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔ ہائی ویزے پرسفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں موسم برسات کا آغاز ہوچکا ہے اس حوالے سے متعدد علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز شمالی حدود اورالجوف ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوگی جو رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

 

 

 

موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ مکہ مکرمہ شہر ، جدہ ، طائف ، الجموم ، الکامل ، اضم ، میسان ، تربہ ، بحرہ ، اللیث اورالقنفذہ میں بعض مقامات پرتیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں بارش اورژالہ باری بھی ہوگی۔ مدینہ منورہ ، تبوک ، مشرقی ریجن میں بارش اورگرد وغبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عسیر الباحہ ، الجوف اورالحدود الشمالیہ میں بھی بارش کا قومی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں