سمندری طوفان نے بڑی تباہی مچا دی، ہلاکتیں

پیرس (پی این آئی) شمالی مغربی یورپ میں طوفان سیاران نے تباہی مچادی ہے ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

 

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان سیاران نے فرانس اور چینل کے جزائر سمیت جنوبی انگلینڈ کو شدید متاثر کیا ہے، طوفان کی وجہ سے فرانس میں 10 لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں جب کہ انتظامیہ کو بدترین صورتحال کی وجہ سے سینکڑوں سکولوں کو بند کرنا پڑگیا ہے، طوفان کی وجہ سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلے جن کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جب کہ ٹیلی فون لائنز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔اس حوالے سے برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے انفرااسٹرکچر اور درختوں کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ ساحل کے قریب علاقوں میں سمندر کے بپھرنے کی وجہ سے سڑکوں کے بہنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق طوفان سے یورپ کے شمال مغرب کے بیشتر ممالک میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں