جیل میں قید عمران خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی۔

 

 

 

جج ابوالحسنات کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے درخواست دائر کی،وکیل شیراز رانجھا نے کہاکہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے،کل ہفتہ ہے، بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے جیل حکام کو کل چیئرمین پی ٹی آئی کی قاسم اور سلیمان سے بات کروانے کے احکامات دے دیئے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتہ کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close