پیپلزپارٹی نے بڑی سیاسی وکٹیں اُڑا لیں

کراچی(پی این آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ایک اور سیاسی جھٹکا، جی ڈی اے کے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جی ڈی اے کے سابق رہنمائوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close