پاکستان کا وہ شہر جہاں فضائی آلودگی نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سرگودھا(پی این آئی) سرگودھا میں سموگ کا راج فضائی آلودگی نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ جہاں ایئر کوالٹی انڈکس 95 سے بڑھتا ہوابلند ترین سطح 250 کو کراس کر گیا۔سرگودھا میں سموگ کا راج اور فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ سے ہسپتالوں میں دمہ‘ سانس‘ گلے اور پھیپھڑے کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی اورمزید تیزی سے جاری ہے۔

زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود) ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر چیسٹ و ٹی بی سپیشلسٹ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مریضوں میں تیزی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرگودھا میں فضائی آلودگی کا انتہا تک پہنچنا بچوں‘ بڑوں سب کیلئے نقصان دہ ہے جس پر فوی قابو پانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سموگ اپنے پورے اثرات کے ساتھ حاوی ہو رہی ہے۔ جس کے ساتھ فضائی آلودگی ملکر انسانی صحت پر حملہ آور ہے جس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور صاف ستھرے ماسک کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا صحت کی حفاظت کے لئے صاف شفاف پانی یا ابلا ہوا پانی استعمال کرنے کے ساتھ سبزیوں‘ پھلوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سانس‘ دمہ‘ گلے اور سینے کے امراض میں مبتلا آ رہے ہیں جس کے تدارک کے لئے سخت احتیاطی تدابیر کی تلقین کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close