ریاض (پی این آئی) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے گزشتہ شب لمبا عرصہ ڈپریشن کا شکار رہنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، اس غم کے موقع پر کچھ میڈیا رپورٹس میں مندرجہ بالا تصویر کا استعمال کیا جاتا رہا جو کہ طارق جمیل کے بیٹے کی نہیں ہے۔
Clarity – News Alert!!
I am alhamdulil Allah fine.
My photo has been wrongly picked by media for the news of Maulana Tariq Jameel son.
Thank you for your understanding and cooperation in this matter. https://t.co/moaGuwDTGF
— Asim Jamil (@asimjamil_) October 29, 2023
تفصیلات کے مطابق مندرجہ بالا تصویر میں موجود شخصیت کا نام بھی عاصم جمیل ہی ہے ، نام میں مماثلت کے باعث اکثر یت انہیں مولانا جمیل کا صاحبزادہ سمجھ بیٹھی لیکن در حقیقت یہ شخص سعودی عرب میں رہائش پذیر ہے اور وہیں پر کاروبار کرتا ہے ۔ انہوں نے جب اپنی تصویر مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے طور پر پیش کیئے جاتے ہوئے دیکھی تو فوری ٹویٹر پر رد عمل جاری کرتے ہوئے وضاحت کی۔ ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” میں الحمدللہ ٹھیک ہوں ، میری تصویر کو میڈیا میں مولانا طارق جمیل کا بیٹا تصور کرتے ہوئے استعمال کیا جارہاہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے ، میں ان کا بیٹا نہیں ہوں، آپ کا سمجھنے کیلئے شکریہ۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں