کراچی(آئی این پی) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایندھن کی سپلائی معطل کردی تھی جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو ایندھن کی مد میں واجبات کی ادائیگی کرتے ہوئے 10کروڑ روپے فراہم کردیے ہیں۔مذکورہ واجبات کی ادائیگی کے بعد طیاروں کو ایندھن فراہم کردیا گیا جس کے بعد قومی ائیرلائن کی جانب سے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ادائیگی 8بین الاقوامی روٹس کی پروازوں کے لیے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو 7کروڑ روپے فیول کے لیے ادا کیے گئے تھے۔پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ادارے کے لیے اپنا نظام چلانا مشکل ہو رہا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں