لاہور (پی این آئی) مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انڈوں کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی زندہ 295 روپے کلو اور مرغی کا گوشت 455 روپے کلو کا ہوگیا۔ اس سال پہلی بار مرغی کی قیمت 300 روپے سے نیچے آئی ہے جبکہ یکم جنوری سے اب تک مرغی 350 روپے سے 415 کلو فروخت ہوتی رہی۔بتایا گیا ہے کہ مرغی کی قیمت میں آنے والے دنوں میں مزید کمی ہوگی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں مرغی کے گوشت کی پیداوار 9لاکھ 50ہزار ٹن اور انڈوں کی پیداوار19ہزار ملین سالانہ سے بھی تجاوز کر گئی ہے تاہم رانی کھیت کی بیماری پرقابو پا کرگوشت و انڈوں کی پیداوارمیں مزید اضافہ بھی کیاجاسکتاہے۔پاکستان پولٹری فارمرز اینڈ ہیچری و ایگ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ رانی کھیت کاوائرس مرغیوں کیلئے انتہائی مضراثرات کا حامل ہے کیونکہ مذکورہ بیماری لگنے سے جہاں مرغیوں کاعلاج ممکن نہیں رہتا وہیں برائلر مرغیوں کی شرح اموات بھی 80فیصدتک پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایاکہ اگر مرغیوں میں بھوک نہ لگنے، پیاس زیادہ لگنے، سانس لینے میں دشواری،بیٹ پتلی سفید و سبزی مائل ہونے اور کلغی کارنگ سیاہ ہونے کی علامات ظاہرہوں تو اس کا مطلب ہے کہ مرغی پررانی کھیت کی بیماری کاحملہ ہوگیاہے۔
انہوں نے بتایاکہ ماہرین پولٹری فارمنگ و لائیوسٹاک جدید علوم اور مہارتوں سے رانی کھیت جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلئے اقدامات کررہے ہیں تاہم کمرشل پولٹری فارمنگ کے شعبہ سے منسلک افرادکو بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرغی پال حضرات مرغیوں کو رانی کھیت کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے میں کسی تساہل یا غفلت سے کام نہ لیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مالی نقصان یامشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں