الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیاگیا۔الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبرکو ہوگی،اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس ڈی لسٹ کر دیا تھا۔اعلامیے کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی 22 اگست کو سماعت ہونا تھی۔اس کے علاوہ فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ ان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی 24 اگست کو سماعت ہونا تھی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع فراہم کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے دستخط سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے، پی ٹی آئی جواب کے ساتھ 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائے، یہ رقم یتیم خانے کو دے دی جائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرائے۔

حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دے گا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس 2 اگست کو پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں 12 سماعتیں ہو چکی ہیں اور ہر سماعت پر پی ٹی ائی کو شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، جوابدہ کیس کو طوالت دینے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close