اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔۔۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔۔۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں۔۔۔سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز سے متعلق زیرِ التواء شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close