تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گر گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےسابق ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو ساتھیوں نے الوداع کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے کے ساتھیوں نے لارنسپور میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران میجر طاہر صادق سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ سابق ممبربلدیہ اٹک حاجی اکرم نے 35سالہ میجر طاہر صادق کےساتھ رفاقت کاپول کھول دیا۔ حاجی اکرم نے کہا کہ میجر طاہر صادق کو انگلی پکڑ کرسیاست میں چلناسکھایا، اب میجرنہیں میں خودلیڈرہوں۔ دوسری جانب میجر طاہرصادق کے دوسرے ساتھی ملک افتخار اعوان نے ن لیگ سے ٹکٹ لڑنے کا اعلان کردیا ، الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ملک افتخار نے برطانوی شہریت بھی چھوڑنےکااعلان کردیا۔ واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک طاہر اعوان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close