سبی سے ہرنائی ٹرین سروس 17سال بعد بحال، شہریوں کی بڑی تعداد سٹیشن پر امڈ آئی، ٹرین کاشاندار استقبال

سبی(آئی این پی)صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے ہرنائی ٹرین سروس 17سال بعد بحال ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 17سال بعد ٹرین کا سائرن سنتیہی ہزاروں شہری ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، شہریوں نے ٹرین کا سٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ٹرین سروس بحال ہونے پر شہریوں نے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا، سبی ریلوے اسٹیشن بحال ہونیسے ہرنائی کا سندھ سے بھی رابطہ بحال ہوجائیگا۔

ریلوے حکام کے مطابق 16فروری 2006 کو دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک اور پلوں کو دھماکہ سے اڑا دیا تھا جس کے باعث سبی ہرنائی کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہو گئی تھی۔17 سال بعد سبی سے ٹرائل ٹرین کے ہرنائی پہنچنے پرشہریوں کی بڑی تعداد سٹیشن پر امڈ آئی اور ٹرین کی آمد پر جشن منایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں