نواز شریف اور شہباز شریف کو ایکساتھ سفر کرنے سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاعات کے بعد سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

سیکیورٹی تھریٹ کے پیشِ نظر شریف خاندان کی سیکیورٹی کے لیے مزید اقدامات لیے گئے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی اسکواڈ میں دو جیمر اور دیگر سیکیورٹی آلات فراہم کر دئیے گئے۔ نوازشریف اور شہباز شریف کو بھی ساتھ سفر کرنے اور ایک جگہ رہنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔علاوہ ازیں سیکیورٹی اداروں نے دونوں بھائیوں اور دیگر خاندانی افراد کو ایک مقام پر اکٹھا ہونے روک دیا۔جب کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پیشی سے قبل عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ احتساب عدالت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کمرہ خالی کروا کر تلاشی بھی لی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے 1200پولیس اہلکار تعیناتجوڈیشل کمپلیکس میں 800پولیس اہکار فرائض انجام دے رہے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 400 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق نواز شریف کو سابق وزیر اعظم کا پروٹوکول اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے ہی فراہم کردیا گیا تھا، حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس اہل کاروں کو احاطہ عدالت اور اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی سے قبل اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور جوڈیشل کمپلیکس سے جی الیون سگنل تک پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود رہی ، جو پارٹی قائد کے حق میں نعرے بازی کررہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close