جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا حکمنامہ جاری، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کئے گئے ، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کررہے ہیں۔ تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close