جنوبی افریقا کیساتھ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد نواز پچھلے میچ میں ٹیم سے باہر ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کیخلاف واپسی کیلئے فٹ قرار دے دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر محمد نواز آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کے اگلے میچ کیلئے فٹ ہوگئے۔ محمد نواز 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے لیے دستیاب ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز آج قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بھی شریک ہونگے۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو چنئی میں کھیلے گئے پاک افغان میچ میں محمد نواز طبیعت ناسازی کے باعث میچ کا حصہ نہیں تھے۔ افغانستان میچ سے ایک روز قبل قومی کرکٹر بخار میں مبتلا ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close