چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کی طرف سے بڑا چیلنج دے دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔ مینار پاکستان گریٹر پارک میں مسلم لیگ (ن)کے پاور شوپر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ سینئر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہے کہ کل آپ نے قائد کرپشن کا جلسہ دیکھا، چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں ووٹ لیکر آنے والی سیاسی جماعت کو ہٹایا گیا، نواز، شہباز نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا، کل سب نے دیکھا کے بائیو میٹرک عملہ کیسے پہنچا۔ان کا جینا مرنا، بچے، خوشی غمی سب باہر ہیں، اشرافیہ ایسے لوگوں کو اس ملک کر مسلط کرنا چاہتی ہے، یہ لوگ صرف حکومت کرنے آتے ہیں۔شعیب شاہین نے کہا کہ جنت کے ٹکٹوں، ہنڈا موٹر سائیکلز، 5،5ہزار دینے کے باوجود مینار پاکستان نہ بھر سکے، سربراہ پاکستان تحریک انصاف ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل کہا گیا کہ انتقام نہیں لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پر 200 مقدمات بنا دیئے گئے۔ عوام نے چوروں کو مسترد کر دیا، ہماری خواتین کارکنان 6 ماہ سے گرفتار ہیں، کیا عدالتوں کو یہ ناانصافی نظر نہیں آرہی؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close