میں غزہ میں پیدا ہوتی تو بیٹی کی حفاظت کیسے کرتی، بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل مظالم پر پھٹ پڑیں

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت اور خون ریزی مظالم کے خلاف بول اٹھیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر وہ بھی غزہ میں پیدا ہوتی تو اپنے بچے کی حفاظت کیسے کر پاتی۔ ایک اندازے کے مطابق سرزمین انبیاء پر ہر 15 منٹ میں ایک بچے کی شہادت ہورہی ہے جس کے سبب اب تک اموات کی تعدار 3800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس روح فنا کردینے والے مناظر میں جہاں بھارتی اداکار بھی اپنی آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں وہیں اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی غزہ کے بچوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جو کہ قید آسمان تلے روز موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں