نواز شریف نے اسٹیٹ لاؤنج میں قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے بعد وہ ائیر پورٹ کے لائونچ پہنچے ۔ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔نواز شریف کیساتھ عرفان صدیقی اور ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر پارٹی رہنما اور صحافی موجود ہیں

جبکہ ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میںکارکنان ان کے استقبال کیلئے موجود ہیں۔ قبل ازیں  پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال بعد آج وطن واپس آرہے ہیں اور ان کا طیارہ اسلام آباد کی طرف گامزن ہے اور طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل بھی دے دیا گیا ہے۔ نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلیے طیارہ ’امید پاکستان‘ ایک گھنٹہ 34 منٹ تاخیر سے 11 بجکر 4 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہواتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں