کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق مملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ تاہم بلوچستان، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ،کرک، وزیرستان ،کوہاٹ ، بنوں اور لکی مروت میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، میانوالی،بھکر ،لیہ، سرگودھا ، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،گجرات، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔تاہم پنجگور، تربت، آواران، کیچ،خضدار،قلات، لسبیلہ ، خاران اور نصیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔ تاہم قمبر شہداد کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اورنوشہروفیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں