سوزوکی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) سوزوکی پاکستان نے اپنی موٹر سائیکلوں کی اکتوبر کیلئے قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اٹلس ہونڈا کے بعد موٹر سائیکلیں بنانے والے دوسری بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے اکتوبر 2023 کیلئے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ پاکستان میں ڈالرز کی گرتی ہوئی قدر کے بعد صارفین توقع کررہے ہیں کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی تاہم پاک سوزوکی کی جانب سے اکتوبر کیلئے قیمتوں میں کمی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاک سوزوکی کی جی ڈی 110 ایس کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار روپے، سوزوکی جی ایس ایکس 125 کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزا روپے، سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار روپے، سوزوکی جی آر 150 کی قیمت 5 لاکھ 47 ہزار روپے پر برقرار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close