پشاور میں فائرنگ، پولیس کا جانی نقصان ہو گیا

پشاور (پی این آئی) نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔۔۔۔پشاور میں پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل نعیم جان دوست کے ہمراہ پیر بالا چوک سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر غم خادی روڈ پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل نعیم اور اس کے ساتھی آصف کو گولیاں لگیں۔۔۔۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور تھانا ریگی میں تعینات کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close