ایف ایف سی کا اعزاز- سال 2022 کیلئے بہترین کارپوریٹ اور پائیداری رپورٹ ایوارڈ کا حصول

اولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے ایک بار پھر اپنی روایتی کارپوریٹ عمدگی کو برقرار رکھتے ہوئے ’سال 2022 کے لیے بہترین کارپوریٹ اور پائیداری کی رپورٹس‘ میں ٹاپ رینکنگ حاصل کی۔
*_ 15ویں بار بہترین مجموعی کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ میں پہلی پوزیشن
*_ 19ویں بار کیمیکل سیکٹر ایوارڈ میں بہترین کارپوریٹ رپورٹ میں پہلی پوزیشن
*_ 7ویں بار بہترین پائیداری رپورٹ ایوارڈ میں مشترکہ پہلی پوزیشن

یہ ایوارڈ، ایف ایف سی کی گڈ گورننس، مربوط سوچ اور مالی و غیر مالی معلومات کی شفاف رپورٹنگ کا ثبوت ہے۔

ایوارڈز کا اعلان انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) کی مشترکہ کمیٹی کے زیر اہتمام، کراچی میں منعقدہ تقریب میں کیا۔

سید عمران رضوی اور سید مصطفیٰ حیدر نے تقریب میں ایف ایف سی کی نمائندگی کی اور ایوارڈز وصول کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close