بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

 

 

 

بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close