سعودی عرب جانیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب نے مزید 6 ممالک کے لیے ’ای ویزہ‘ کی سہولت متعارف کروا دی۔سعودی عرب کی طرف سے قبل ازیں 57ممالک کے شہریوں کو آن لائن سیاحتی ویزے دیئے جا رہے تھے۔

 

 

 

اس فہرست میں نئے شامل ہونے والے ممالک ترکیہ، تھائی لینڈ، پانامہ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سیشلز اور ماریشس شامل ہیں۔سعودی ٹورازم اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ویزے کے اجرا میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت حج و عمرہ اور دیگر متعلقہ ادارے تعاون کریں گے۔63ممالک کے شہری جنہیں اب ای ویزا کی سہولت دی جا رہی ہے، ’روح السعودیہ‘پورٹل کے ویزا پیج (http://visa.visitsaudi.com)پر ای ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ویزٹ ویزا ایک سال کے لیے مو¿ثر ہو گا۔ ایک سے زیادہ بار ویزے پر آ کر نوے دن تک قیام کیا جا سکے گا۔ ویزٹ ویزہ ہولڈر کو عمر اور زیارت کی اجازت ہو گی تاہم حج کے سیزن میں عمرہ و زیارت کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں