استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے کن کن رہنمائوں کو ٹاسک سونپ دیا گیا؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کی آئی پی پی میں شمولیت کے لیے سیاستدانوں سے رابطے تیز کر دئیے گئے۔آئی پی پی رہنما فردوش عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔

 

 

21 اکتوبر کومزید سیاسی رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔راولپنڈی سے بھی ایک اہم سیاسی خاندان کی آئی پی پی میں شمولیت کی توقع کی جا رہی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی نے سیاسی رہنمائوں سے رابطے تیز کردئیے اور اس تناظر میں پنجاب سے سیاسی رہنمائوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے کمیٹی بنا دی۔ پارٹی قیادت نے فردوس عاشق اعوان،نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کے مطابق عون چودھری اور فردوس عاشق اعوان وفاقی سطح پر پی ٹی آئی قائدین سے رابطے کریں گے۔ پنجاب سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی آئی پی پی میں شمولیت کے لیے نعمان لنگڑیال کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی دانائی کا تقاضا ہے کہ معاملات کو جلد بازی میں حل نہ کیا جائے، آئی پی پی کسی سیاسی عجلت کا شکار نہیں ہونا چاہتی، آئی پی پی فلٹریشن کے بعد سیاسی روابط پروان چڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ21اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ہوسکتا ہے، آئی پی پی 21 اکتوبر کو کچھ بڑے سرپرائز دے سکتی ہے، پیٹرن ان چیف جہانگیرترین اور صدر علیم خان سیاست میں تیز رفتار ہیں۔

 

 

 

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک نئی درخواست جمع کروائی گئی ہے، جس میں پھر سے عقاب کے انتخابی نشان کی استدعا کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے لیے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار ہوچکی ہے کیوں کہ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے جس کے بعد انتخابی نشان “عقاب” کسی دوسری جماعت یا امیدوار کو الاٹمنٹ کے لئے دستیاب ہوگا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 14 صفحات پر مبنی فیصلہ جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں