ڈالر سستا ہوتے ہی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

لاہور‏(پی این آئی)موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی،ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی کر دی ,نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

 

 

 

ہنڈا سی جی 125 کے خصوصی ایڈیشن کی قیمت میں 38,500 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 253,000 کے لگ بھگ ہے۔ اسی طرح ہنڈا 125 کے ریگولر ایڈیشن کی قیمت میں 33,500 روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ نئی قیمت 2 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہیں۔ہنڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یونٹ CD70 کی قیمتوں میں 22,000 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور آنے والی قیمت تقریباً 135,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہنڈا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نئی قیمتیں آج 18 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔دوسری جانب ہنڈا کے مقامی ڈیلرز نے دو ٹاپ ماڈلز ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close