اسلام آباد (پی این آئی)لاہو ر ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کو بری کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ،
جس کیخلاف حنیف عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیصلہ آنے کے بعد حنیف عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ،میں نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے، ہم قید خانوں میں گئے اورسر خرو ہوئے ،ہمیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے مجھ پر جھوٹے مقدمے کروائے ،میں جھوٹے مقدمے نہیں کراؤ ں گا، خالی میدان میں انتخاب نہیں لڑیں گے،شیخ رشید آئے تو میدان میں لڑیں گے، 21 اکتوبر کو راولپنڈی کاقافلہ اپنے قائد کا استقبال کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں