عام انتخابات، فوج اور رینجرز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں ، جبکہ فوج اور رینجرز سکیورٹی کے فرائص سرانجام دے گی ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات کا آزادانہ ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انعقاد بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہو گا ، انتخابات کے عمل میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا انتخابات میں فوج اور رینجرز کی مدد لی جائے گی ، سندھ میں میں چار ہزار چار سو تیس پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ، آٹھ ہزار اسی حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔چیف سیکریٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد اور پولنگ اسٹیشنز پر تمام تر سہولیات کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ۔ آئی جی سندھ نے بتایاکہ عام انتخابات میں ایک لاکھ دس ہزار تین سو چونتیس پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ، کوئیک رسپانس فورس بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں