گیس کے بھاری بلوں کیلئے تیار ہوجائیں، حکومت نے فکسڈ چارجز میں اضافہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) حکومت نے گیس دھماکہ کرتے ہوئے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے رواں ماہ فکسڈ چارجز میں 400 فیصد سے زائد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سوئی ناردرن اور سدرن کے 697 ارب روپے کے واجبات کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی تیاری کرلی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ فکسڈ چارجز 460 سے بڑھا کر 2000 روپے تک عائد کئے جائیں گے۔اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی تو عوام کو ریلیف محسوس ہوا تھا، مگر اب حکومت گیس قیمتیں بڑھا کر عوام کو دیا گیا ریلیف واپس لینے کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں